
لاہور:اے این ایف نے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کیا اور 268.08 کلوگرام منشیات برآمد کیں، جن کی مارکیٹ قیمت تقریباً 30 کروڑ روپے ہے۔
اہم مقامات میں اسلام آباد ائیرپورٹ، حاجی شاہ بس ٹرمینل، کوٹ مومن، نیول اینکرج اور اولڈ چمن شامل ہیں۔ تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔









