پاک امریکہ تعلقات مضبوط امریکی کمپنیوں کی ریکوڈک میں سرمایہ کاری کا عندیہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاک امریکہ تعلقات مضبوط امریکی کمپنیوں کی ریکوڈک میں سرمایہ کاری کا عندیہ
پاک امریکہ تعلقات مضبوط امریکی کمپنیوں کی ریکوڈک میں سرمایہ کاری کا عندیہ



اسلام آباد: امریکی سفارت خانے کے منسٹر کاؤنسلر برائے پبلک ڈپلومیسی اینڈی ہیلس نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے ایگزم بینک کے اشتراک سے پاکستان کے ریکوڈک معدنی منصوبے میں کئی بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اینڈی ہیلس نے وی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں امریکی کاروباری اداروں کی دلچسپی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور پاکستانی عوام بھی اس کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے عملی آغاز کا وقت نجی امریکی کمپنیوں کے فیصلے پر منحصر ہے، تاہم امریکی سفارت خانے میں منصوبے کے حوالے سے غیر معمولی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر قائم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان مضبوط روابط دونوں ممالک کے تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔

اینڈی ہیلس نے تعلیم اور عوامی روابط کو تعلقات کا بنیادی ستون قرار دیا اور بتایا کہ پاکستان میں فل برائٹ پروگرام کے 75 سال مکمل ہو گئے ہیں، جس کے تحت 9 ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ امریکا کی جامعات سے تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی سرمایہ کاری کے ذریعے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں بلکہ مقامی کمیونٹی بھی ترقی کے عمل میں شامل ہے۔ نوجوانوں کو تعلیم اور تحقیق کے مواقع فراہم کرنا مستقبل میں تعلقات کی مضبوطی کی ضمانت ہے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *