بنگلہ دیش کے ایئرچیف کی این ڈی یو کے صدر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بنگلہ دیش کے ایئرچیف کی این ڈی یو کے صدر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی
بنگلہ دیش کے ایئرچیف کی این ڈی یو کے صدر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل  حسن محمود خان کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ ,  ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے این ڈی یو کے صدر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان این ڈی یو سے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس  کر چکے ہیں۔

ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے این ڈی یو کے صدر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی، سربراہ بنگلہ دیش ایئر فورس اور صدر این ڈی یو نے عسکری تعلقات بالخصوص ملٹری ایجوکیشن اور مشترکہ تربیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ایئر چیف مارشل  حسن محمود خان کا این ڈی یو کا دورہ پاک بنگلہ دیش تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتا ہے۔

بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کا دورہ این ڈی یو دو طرفہ دفاعی  اشتراک کار اور تربیت کو فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *