
اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) صرف ایک کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں بلکہ پاکستانی عوام کے لیے ایک جذباتی وابستگی ہے۔
انہوں نے تمام پاکستانیوں کو پی ایس ایل کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ لیگ کرکٹ شائقین کی جیت ہے اور سب کو مل کر کرکٹ اور ملک کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل نہ صرف کھیل بلکہ جذبے اور محبت کی علامت ہے، جو ہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے۔









