
ویب ڈیسک: نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش کی تفتیش میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق شامل تفتیش کیے گئے نوجوان کا بیان ریکارڈ کرکے کلئیر کردیا گیا۔ نوجوان کی واقعے میں کوئی ذمہ داری یا غفلت ثابت نہیں ہوئی۔ طالبہ کی خودکشی کے واقعے پر کسی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق وجوہات کا تعین کرنے کے لیے کال ریکارڈ اور دیگر شواہد اکٹھے کیے گئے۔ متاثرہ لڑکی کی حالت بہتر ہونے پر تفصیلی بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ واقعہ مکمل ذاتی نوعیت کا ہے ، کسی دوسرے کا ملوث ہونا ثابت نہیں ہوا۔ نوجوان اویس کی خودکشی اور طالبہ کا اقدام خودکشی نوعیت اور وجوہات میں مختلف ہیں۔









