پاکستان اور انڈونیشیا  کا  دفاعی پیداوار میں مشترکہ ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستان اور انڈونیشیا  کا  دفاعی پیداوار میں مشترکہ ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ 
پاکستان اور انڈونیشیا  کا  دفاعی پیداوار میں مشترکہ ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ 



اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج نے انڈونیشیا کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جافری شمس الدین کر رہے تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیردفاعی پیداوار نے انڈونیشیا کے حکام کو IDEAS 2026 میں فعال شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ قریبی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاعی پیداوار کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

دونوں ممالک نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس قائم کرنے پر اتفاق کیا، جس میں انڈونیشیا کے وفد نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *