اداکارہ کرن اشفاق کے دوسرے شوہر کون ہیں؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اداکارہ کرن اشفاق کے دوسرے شوہر کون ہیں؟


معروف اداکار و میزبان عمران اشرف سے شادی کرکے شہرت پانے والی کرن اشفاق کے دوسرے شوہر حمزہ علی چوہدری کے پیشے سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

سال 2022 میں عمران اشرف سے طلاق لینے کے بعد، اب کرن اشفاق دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں، کرن اشفاق کے دوسرے نکاح کی تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا تھا جہاں اُن کے رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

کرن اشفاق کے دوسرے شوہر حمزہ علی چوہدری کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے ہے، وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر ہیں، اُن کے انسٹاگرام اکاوْنٹ کی جانب سے نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اپنے اکاوْنٹ پر آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور شہلا رضا سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اہم سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ لی گئی تصاویر پوسٹ کی ہوئی ہیں۔

حمزہ علی چوہدری کی انسٹاگرام پوسٹس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم رہنما ہیں جو تمام پارٹی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔

کرن کے دوسرے شوہر پیشہ ورانہ طور پر کارپوریٹ وکیل ہیں جبکہ اُن کی انسٹاگرام بائیو کے مطابق وہ سابق کرکٹر بھی ہیں، حمزہ علی چوہدری ماضی میں پروفیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کرن اشفاق سے عمران اشرف کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام روہم ہے، سال 2022، اکتوبر میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔




Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *