پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، معروف کمپنی کا گاڑیوں کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، معروف کمپنی کا گاڑیوں کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان


فرانسیسی کار ساز کمپنی نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 31 دسمبر تک خصوصی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیوگیوٹ پاکستان کی جانب سے اپنی مشہور زمانہ گاڑی پیوگیوٹ 2008کی قیمت میں سال کے آخر میں سنہری موقع کا اعلان کر تے ہوئے شہریوں کو ایک لاکھ روپے کا ڈسکاونٹ دینے کا اعلان کیاگیا ہے۔

پیوگیوٹ 2008 کی قیمت 70 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جس میں ایک لاکھ روپے کمی کرتے ہوئے 69 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے تاہم قسطوں پر گاڑی لینے والے صارفین اس سے مستفید نہیں ہو سکیں گے، یہ سہولت صرف کیش پیمنٹ پر ہی حاصل کر سکے گی ۔پیوگیوٹ 2008 الور کی قیمت 78 لاکھ روپے ہے جسے ایک لاکھ کم کرتے ہوئے 77 لاکھ کر دیا گیاہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ یہ ایکس فیکٹری قیمت ہے اس میں فریٹ اور انشورنس کے پیسے شامل نہیں ہیں ، وہ معمول کے مطابق الگ سے چارج کیئے جائیں گے۔




Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *