پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ وہ خود ایک ڈیزائنر ہیں اور ان کا ایک برینڈ ہے جسے خریدنے کی استطاعت ہر کوئی رکھتا ہے۔
سینئر اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کو مصنوعی خوبصورتی کی طرف جانا چاہیے لیکن مائیکل جیکسن بھی نہیں بننا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ انجیکشن اور بوٹکس وغیرہ کروا کر اپنے چہرے کو خراب نہیں کرنا چاہیے، آپ جیسے ہیں ویسے ہی دکھنے چاہیے، اداکارہ صبا فیصل نے مصنوعی خوبصورتی کا استعمال کیا لیکن اس سے ان کا چہرا خراب نہیں ہوا بلکہ ان کا چہرا پررونق لگتا ہے جس کی وجہ سے ہم انہیں ٹیوب لائٹ کہتے ہیں۔
مہنگے برینڈز کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے سینئر اداکارہ نے کہا کہ میرا اپنا ایک چھوٹا سا برینڈ ہے جسے میں اپنے شوق کی خاطر چلاتی ہوں اور میرے برینڈ کے کپڑوں کو خریدنے کی استطاعت ہر کوئی رکھتا ہے۔
اسما عباس کا کہنا تھا کہ اکثر آپ لوگوں نے میری کپڑے سیتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھی ہوں گی، میں اپنے کپڑے خود ڈیزائن کرتی ہوں اور خود سلائی کرتی ہوں، میں نے کبھی ڈیزائنز کے کپڑے نہیں پہنے کیونکہ مجھے مانگ مانگ کر کپڑے پہننا پسند نہیں ، اسی لیے میں اپنے کپڑے خود ہی بناتی ہوں، میں خود ہی ڈیزائنر ہوں اور میں خود ہی اپنے آپ کو پسند کرتی ہوں۔