ثنا جاوید کے سابقہ شوہرعمیر جیسوال کی مداحوں سے دُعاؤں کی درخواست

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ثنا جاوید کے سابقہ شوہرعمیر جیسوال کی مداحوں سے دُعاؤں کی درخواست

معروف پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کے سابق شوہر اور گلوکار عمیر جیسوال نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کردی۔

عمیر جیسوال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی سیلفی پوسٹ کی جس میں وہ سفید قمیض شلوار میں ملبوس ہیں اور چہرے سے کافی پُراعتماد نظر آرہے ہیں۔

گلوکار نے اپنی سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ “صاف آسمان اور روشن دھوپ والے دن کے لیے الحمدللہ”۔

اُنہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ “براہِ کرم! ہمارے ملک پاکستان میں بارشوں کے لیے لازمی دُعا کریں اور اُن تمام لوگوں کے لیے بھی دُعا کرنا نہیں بھولیں جو سانس کے مسائل کا شکار ہیں”۔

آخر میں عمیر جیسوال نے مختلف امراض میں مبتلا افراد کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ “اللہ پاک سب کو شفا دے، آمین”۔

عمیر جیسوال کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی پر گلوکار کی ہمت کو سراہا اور ساتھ ہی اُن کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ 20 جنوری کو ثنا جاوید اور شعیب ملک نے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس خبر نے مداحوں سے لیکر شوبز انڈسٹری تک ہر ایک کو چونکا دیا کیونکہ ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے۔

ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں اور سال 2023 کے آخر میں اس جوڑی کی طلاق کی خبر سامنے آئی تھی۔

دوسری جانب شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *