فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی


ملک بھر میں سونے کی قیمت ہزاروں روپے کم ہو گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کی غیر معمولی کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے اور فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 57 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔

پاکستانی صرافہ مارکیٹوںمیں بھی منگل کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 4 ہزار 200 روپے اور 3 ہزار 601 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 19 ہزار 400 روپے ہوگئی، جب کہ 10 گرام سونے کے بھاؤ گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 88 ہزار 100 روپے ہوگئے۔

دوسری جانب  انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 53 پیسے کا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس مسلسل تاریخ رقم کر رہا ہے، آج انڈیکس 62 ہزار عبور کر گیا۔ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 61 پوائنٹس کم ہو کر 62 ہزار 431 پر آ گیا ہے۔




Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *