بارش کی بدولت پی ایس ایل کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بارش کی بدولت پی ایس ایل کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ

پی ایس ایل کے کل راولپنڈی میں ہونے والے دو میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کل دو میچز شیڈول ہیں، دوپہر میں پشاور زلمی کا مقابلہ لاہور قلندرز اور شام میں اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ ہوگا۔

راولپنڈی اسلام آباد میں کل بھی دن بھر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور ڈبل ہیڈر کیلئے ایک ہی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

ہفتے کو اگر دونوں میچز نہ ہوئے تو فینز کو مکمل ٹکٹ ری فنڈ ہوگا اور اگر ایک بھی میچ ہوگیا تو ری فنڈ نہیں ملے گا۔

اس کے علاوہ بارش کی وجہ سے جمعہ کو ٹیموں کا پریکٹس سیشن بھی نہ ہوسکا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *