محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات خصوصی خط ایرانی قیادت تک پہنچا دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات خصوصی خط ایرانی قیادت تک پہنچا دیا
محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات خصوصی خط ایرانی قیادت تک پہنچا دیا

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، علاقائی امن و استحکام اور مختلف تنازعات کے حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے ممکنہ سفارتی اقدامات پر گفتگو کی۔

رپورٹس کے مطابق محسن نقوی نے اس موقع پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نام پاکستانی قیادت کا خصوصی خط بھی عباس عراقچی کے حوالے کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ خط وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔

محسن نقوی گزشتہ شب ایک اہم سفارتی مشن کے تحت تہران پہنچے تھے۔ روانگی سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ پاکستانی قیادت کے خصوصی پیغامات ایرانی حکام تک پہنچائیں گے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت کے باعث کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور مختلف علاقائی تنازعات کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہو رہے ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *