قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے سابق کپتان سرفراز احمد کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
گزشتہ روز ایکس پر لائیو سیشن کے بابراعظم نے مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیف بھائی واقعی میرے بلے کی تعریف کرتے ہیں اور مسلسل اصرار کرتے ہیں، یہ میرا بیٹ ہے، میچ کیلئے دوسرے بیٹ کا انتخاب کریں۔
سیفی بھائی نے مسلسل میری حمایت کی آج جس مقام پر ہوں اس کا سہرا سرفراز احمد کے سر جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا خواب ہے کہ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا رکن بننا چاہتا ہوں، بابراعظم نے آئی پی ایل اور پاکستان سپر لیگ میں سے ایک لیگ کو چننے کا کہا گیا تو مڈل آرڈر بیٹر نے پی ایس ایل کو بہترین ٹورنامنٹ قرار دیا۔









