کیا خواتیں اس بیماری سے آگاہ ہیں؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کیا خواتیں اس بیماری سے آگاہ ہیں؟

اکثر خواتین کچھ بیماریوں کے بارے میں سمجھتی ہیں کہ یہ صرف مردوں میں عام ہیں لیکن کبھی کبھار اس کے برعکس بھی ہوتا ہے۔

کیا آپ کو بھی ایسا ہی لگتا ہے کہ خاموشی سے انسان کو موت کے قریب دھکیلنے والا یا پھر اچانک ہی مار دینے والا دل کا دورہ ایک مردانہ بیماری ہے؟

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں دل کی بیماریوں کے باعث ہر سال 3 لاکھ سے زیادہ خواتین کی موت ہوجاتی ہے تاہم پھر بھی اس بیماری کی علامات اور آگاہی خواتین میں پریشان کن حد تک کم ہے۔

امریکی طبی ماہرین نے خواتین کو خبردار کیا ہے کہ وہ دل کی بیماری کی علامات پر توجہ دیں کیونکہ یہ خواتین کی اموات کی سب سے بڑی وجہ بھی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین سمجھیں کہ ان میں دل کی بیماری کا خطرہ اتنا ہی ہے جتنا کہ مردوں میں۔

انہوں نے خواتین میں دل کے دورے کی سب سے زیادہ عام علامات کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ سینے میں درد اور سانس میں کمی پر توجہ دینی چاہیے مزید علامات جیسے متلی، الٹی، تھکاوٹ یا کمر میں درد کو بھی دل کے دورے سے متعلق پیشن گوئی یا خطرے کا معمولی اشارہ سمجھا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر لاپوک کے مطابق ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، ہائی کولیسٹرول، سگریٹ نوشی اور موٹاپا دل کی بیماری کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے۔ انہوں نے دل کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے وزن، بلڈ پریشر اور دیگر ٹیسٹ کراتے رہنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *