امریکہ کے اہم اتحادی ملک نے بھارت کو بڑا غیر ملکی خطرہ قرار دے دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امریکہ کے اہم اتحادی ملک نے بھارت کو بڑا غیر ملکی خطرہ قرار دے دیا

امریکہ کے اہم اتحادی ملک نے بھارت کو بڑا غیر ملکی خطرہ قرار دے دیا

 اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے اہم اتحادی ملک کینیڈا نے بھارت کو بڑا غیر ملکی خطرہ قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق کینیڈا کی انٹیلی جنس رپورٹ میں ریاست کو وارننگ دی گئی ہے کہ بھارت کینیڈا کے آئندہ انتخابات میں مداخلت کر سکتا ہے جس سے ملک  میں جمہوریت کمزور ہو گی لہذا بھارت ایک بڑا غیر ملکی خطرہ ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انٹیلی جنس رپورٹ پر تحقیقات کا حکم دے دیا، رپورٹ میں چین کو بھی ممکنہ خطرہ قرار دیا گیا کہ وہ بھی کینیڈا کے انتخابات میں مداخلت کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کے بعد سے اس کے بھارت سے تعلقات سخت خراب ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسیاں سکھ رہنما کے قتل میں ملوث تھیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *