ڈیوس کپ ٹائی بھارت کی پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ گروپ ون تک رسائی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ڈیوس کپ ٹائی بھارت کی پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ گروپ ون تک رسائی

اسلام آباد: پاکستان کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی جیت کربھارت ورلڈ گروپ ون میں پہنچ گیا، سنگلز کے بعد ڈبلز مقابلے میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

60سال کے بعد ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے پاکستان کے دورے پرآنیوالی بھارتی ٹینس ٹیم نے سنگلز کے بعد ڈبلز مقابلوں میں بھی شاندار کھیل پیش کیا ۔ڈیوس کپ ٹائی کےدوسرے روز بھارت نے ڈبلز میچ جیت کر 0 – 3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

ڈبلز مقابلے میں بھارتی پلیئریوکی بھامبری اور ساکیتھ  مائینی نے عقیل خان اور مزمل مرتضی کو 2 -6 اور 6-7 سے ہرایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پہلے سنگلزمیں بھارت کے رام کمارنے  پاکستان کے اعصام الحق کیخلاف  7-6 ، 6۔7 اور0۔6سے پہلا سنگلز جبکہ  سری رام بالا جی   نے  عقیل خان کیخلاف 5۔7اور3۔6سے دوسرا سنگلز میچ جیتا تھا۔

بھارت کے ہاتھوں پلے آف راونڈ میں شسکست کے بعد پاکستان ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹو میں چلا گیا ۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *