پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے، حکومت بنا کرعوام کے تمام مسائل حل کر دیں گے۔
تلہ گنگ میں جلسے سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی متوسط طبقے کی جماعت ہے، یہ پارٹی غریبوں کے دل کی آواز محسوس کرتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پہلے بھی غریب خواتین کیلئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، میں نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت بناکر آپ کو سوئی گیس، روڈ نیٹ ورک، پانی، انفرا اسٹرکچر دیں گے، عوام کو پاکستان میں ہی روزگار کے مواقع دیں گے۔









