3فوجیوں کی ہلاکت کے بعدامریکا کے عراق اور شام کے 85 مقامات پر فضائی حملے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
3فوجیوں کی ہلاکت کے بعدامریکا کے عراق اور شام کے 85 مقامات پر فضائی حملے

3فوجیوں کی ہلاکت کے بعدامریکا کے عراق اور شام کے 85 مقامات پر فضائی حملے

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے اردن میں اپنے 3 فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے عراق اور شام میں ایران کی پاسداران انقلاب اور ان کی حمایتی فورسز کے 85 ٹھکانوں پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں نے حملے کیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حملوں میں 40 افراد کے ہلاک ہوئے ہیں،عراق کی ریاستی سکیورٹی فورسزنے امریکا کے بی ون بمبار طیاروں کی شدید بمباری میں پاسداران انقلاب کے 16 جنگجووں کی ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ شام میں امریکی حملوں میں 23 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکا نے عراق اور شام میں پاسداران انقلاب کے اسلحہ خانوں کو بھی تباہ کرنے کا دعوی کیا۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ امریکا کے بمبار طیاروں نے ان حملوں کیلئے کہاں سے اڑان بھری تھی اور کون سی بیس استعمال کی تھی۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے حملوں کے بعد کہا کہ یہ ہمارے جوابی ردعمل کا آغاز ہے۔ صدر جوبائیڈن نے پاسداران انقلاب اور اس کی پشت پناہی کرنے والوں کیخلاف اضافی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *