کراچی کی تمام شاہراہیں کلیئرہیں، بارش کاپانی کہیں نہیں کھڑا: مرتضیٰ وہاب

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کراچی کی تمام شاہراہیں کلیئرہیں، بارش کاپانی کہیں نہیں کھڑا: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی تمام شاہراہیں کلیئرہیں، بارش کاپانی کہیں نہیں کھڑا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں نےکام کیاہےتوسڑکوں سےپانی صاف ہواہے، مختلف علاقوں میں گلیوں میں پانی کھڑا ہے،کےایم سی کومددکی ہدایت کی ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی نعیم الرحمان اورمصطفی کمال کیلئےمختلف اورمیرےلیےمختلف ہے، مشکلات اورپریشانیاں ہیں لیکن ہم کام کررہےہیں، ایم اےجناح روڈ اورآئی آئی جندریگرروڈکابراحال تھا،آج کلیئرہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سڑکوں پرتھے، مگر جماعت اسلامی کےٹاؤن چیئرمین نظرنہیں آئے، کمروں میں بیٹھ کرتنقیدکرناآسان ہےہم سڑکوں پرکام کررہےتھے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مجھےاب ڈی ایم اونے نوٹس کیا  ہے جس کا مجھے پتاہی نہیں تھا، مجھے50 ہزار کا جرمانہ کیا گیا، پتا نہیں ان کومجھ سے کیا مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اورنہ کروں گا، کوئی ایک الیکشن مہم بتادیں جس میں میئرکراچی شامل ہواہو، ان کی تنقیدکاجواب دےدوں تومجھےالیکشن کمیشن کا نوٹس آجاتاہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *