پی سی بی کے نئے چیئر مین کا انتخاب، مضبوط امیدوار سامنے آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی سی بی کے نئے چیئر مین کا انتخاب، مضبوط امیدوار سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئر مین کا انتخاب پی سی بی گورننگ بورڈ کے خصوصی کل دوپہر 2 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں چیئر مین پی سی بی کا انتخاب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے چیئر مین پی سی بی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں، پی سی بی گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس الیکشن کمشنر شاہ خاور نے طلب کیا ہے۔

گورننگ بورڈ میں پیٹرن کے دو نمائندے محسن نقوی اور مصطفی رمدے شامل ہیں ، ان کے علاوہ آزاد جموں کشمیر، ڈیرہ مراد جمالی، لاڑکانہ، بہاولپور، سوئی ناردرن گیس غمنی گلاس ، اسٹیٹ بینک اور پی ٹی وی گورننگ بورڈ کا حصہ ہیں۔اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری یا کوئی اور نمائندے نان ووٹنگ ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے ۔

محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں وہ اس وقت نگران وزیر اعلی پنجاب کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *