گریمی ایوار ڈ میں 3 ایوارڈ جیتنے والاریپر تقریب کے دوران ہی گرفتار
لاس اینجلس (ڈیلی پاکستان آن لائن)گریمی ایوار ڈ میں 3 ٹرافیاں جیتنے والے معروف امریکی ریپر اور ایکٹیوسٹ کلر مائیک کو پولیس نے گریمی ایوارڈز کی تقریب سے گرفتار کرلیا۔
ہالی ووڈ رپورٹر کرس گارڈنر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا گیا کہ لاس اینجلس پولیس کلر مائیک کو گرفتاری کے بعد تقریب سے باہر لے کر جا رہی ہے۔
لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ آرٹسٹ کو ایرینا کے اندر ایک جھگڑے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔تاہم بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا ۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 فروری کو لاس اینجلس میں ہونے والی گریمی ایوارڈز کی تقریب میں معروف ریپر کلر مائیک نے میوزک انڈسٹری کے 3 سب سے بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔









