لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) منتخب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنز شاہ خاور کچھ دیر میں باضابطہ طور پر اعلان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی 3 سال کے لیے چیئر مین پی سی بی منتخب ہوئے ۔ محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37 ویں چیئر مین ہیں۔
محسن نقوی کو وزیراعظم نے بورڈ آف گورنر کا ممبر بنا یا تھا۔









