مداح نے کانسرٹ میں آٹوگراف کے بہانے شادی کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کرالیے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
مداح نے کانسرٹ میں آٹوگراف کے بہانے شادی کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کرالیے

مداح نے کانسرٹ میں آٹوگراف کے بہانے شادی کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کرالیے

جکا رتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ہالی وڈ کے مایہ ناز گلوکار لوئس ٹاملنسن کی مداح نے ان سے آٹوٹوگراف کے بہانے شادی کے سرکاری سرٹیفکیٹ پر دستخط کرالیے اور تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔جیو نیوز کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایاکہ ماضی کا مقبول ترین برطانوی میوزک بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ کے ممبر لوئس ٹاملنسن نے بے دھیانی میں شادی کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کردیے۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مشہور گانا ‘نائٹ چینجز’ بنانے والا یہ بینڈ اب ختم ہوچکا ہے، اس بینڈ میں گلوکار زین ملک سمیت لوئس ٹاملنسن، لیام پیئن، ہیری اسٹائلز اور نائل ہوران شامل تھے جبکہ اب یہ سب اپنے اپنے گانے بناتے ہیں،رپورٹ کے مطابق ان دنوں لوئس انڈونیشیا میں اپنے کانسرٹس میں مصروف ہیں، اسی دوران جکارتہ میں ایک کانسرٹ میں جہاں مداحوں کا سمندر امڈا ہوا تھا، لوئس نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے مداحوں کو آٹوگرافس دیں گے،اسی دوران جب لوگ آٹوگراف لے رہے تھے ایک خاتون نے شادی کا سرٹیفکیٹ لوئس کو تھما دیا، گلوکار نے دیکھے بغیر ہی اس پر اپنے دستخط (آٹوگراف) کردیے،یہ بات اس وقت پتہ چلی جب خاتون نے گھر جاکر اس سرٹیفکیٹ کی تصویر ٹک ٹاک پر ڈالی اور دعویٰ کیا کہ وہ اور لوئس شادی شدہ ہیں، ریپبلک آف انڈونیشیا کے میرج سرٹیفکیٹ میں گلوکار اور خاتون کی تصویر تھی اور تصویر کے درمیان دونوں کے دستخط ہوئے تھے،خاتون مداح نے ٹک ٹاک پر بتایا کہ وہ اس کانسرٹ میں بطور سنگل خاتون کے گئی تھیں لیکن اب وہ یہاں سے شادی کرکے واپس لوٹی ہیں اور ان کا نکاح ہوچکا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *