عاطف اسلم کی بالی ووڈ میں واپسی پر ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیاں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عاطف اسلم کی بالی ووڈ میں واپسی پر ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیاں

ہردلعزیز پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم کی 7 برس بعد بالی ووڈ میں واپسی کھٹائی میں پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نونریمان سینا کے رہنما راج ٹھاکرے نے بالی ووڈ کے پروڈیوسرز کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی پروڈیوسر، فلم ساز پاکستانی فنکاروں کو اپنے پروجیکٹس میں لینے کی غلطی نہ کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہمیں اپنی بات دہرانی پڑ رہی ہے۔

راج ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے جو پروڈیوسرز پاکستانی آرٹسٹوں لانے اور ان کے لیے ریڈ کارپٹ بچھانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ پاکستانی فنکاروں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کو عاطف اسلم کی حمایت پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *