پی ایس ایل میچز کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے  وفاقی حکومت سے رینجرز اور فوج مانگ لی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
 پی ایس ایل میچز کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے  وفاقی حکومت سے رینجرز اور فوج مانگ لی

لاہور: پی ایس ایل میچز کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے  وفاقی حکومت سے رینجرز اور فوج مانگ لی۔  پنجاب حکومت نے  پی ایس ایل  سیزن 9کے میچز کی سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز کی خدمات جبکہ میچز کی فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹر  کی خدمات مانگ لی ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ایس ایل میچوں کی سکیورٹی کے لیے فوج اور ر ینجرز کی خدمات حاصل کرنے کیلئے ریکوزیشن وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ رینجرز اور فوج لاہور ر،اولپنڈی اور ملتان کے میچوں کے لیے طلب کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ  پنجاب حکومت نے پی ایس ایل میچز کیلئے فوج کی لائٹ کمانڈو بٹالین اور فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹر بھی مانگ لیے ہیں اور  ایس ایس جی کمانڈوز کی پلاٹون بھی طلب کی گئی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *