الیکشن سے چند گھنٹے پہلے گلوکار ابرار الحق کا الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
الیکشن سے چند گھنٹے پہلے گلوکار ابرار الحق کا الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان

پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں بطورِ امیدوار حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں ابرار الحق نے کہا کہ “میں الیکشن نہیں لڑ رہا ہوں، میں اپنے کاغذات بروقت واپس نہیں لے سکا”۔

ابرار الحق نے کہا کہ “میرے لیے زیادہ ضروری تھا کہ میں ایک سنگل ووٹ کی اہمیت کا پیغام آپ تک پہنچا سکوں، اللہ تعالیٰ پاکستان اور پاکستانیوں کا حامی و ناصر ہو”۔

سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش تھیں کہ ابرار الحق بھی اس بار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، جس کے بعد گلوکار نے یہ وضاحتی بیان جاری کیا۔

یاد رہے کہ سال 2023 میں 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے بعد گلوکار ابرار الحق نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تھا۔

واضح رہے کہ 8 فروری جمعرات کے روز ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے، ووٹ ڈالنے کے لیے رائے دہندگان کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *