آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز

 

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز

الیکشن سے ایک روز قبل وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول جاری کردیا، آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2024 کے آخر تک حتمی شکل دینےکی تجویز دی گئی ہے، 11 مارچ تک میڈیم ٹرم ٹارگٹس اور پرفارمنس بیسڈ بجٹ فارم جمع کروائے جائیں گے۔

دستاویز کے مطابق 11 مارچ کو ٹیکس کے نظرثانی شدہ تخمینے اور بجٹ تخمینے پیش کیے جائیں گے، 11 مارچ کو پبلک اکاؤنٹس کے اخراجات اور بجٹ تخمینے پیش کیے جائیں گے۔

11 مارچ تک بینک اکاؤنٹس اور سرمایہ کاری کی تفصیلات جمع کروائی جائیں گی، 11 مارچ کو ترقیاتی اخراجات کے نظرثانی شدہ اور بجٹ تخمینے پیش کیے جائیں گے۔

دستاویز کے مطابق 17 مارچ کو نظرثانی شدہ اور بجٹ تخمینوں پر سفارشات پیش کی جائیں گی، 18 اپریل کو زر مبادلہ کی شرح کی تفصیلات فنانس ڈویژن کو فراہم کی جائیں گی، 22 مارچ کو فنانس ڈویژن میں بجٹ کے جائزہ کے لیے جائزہ کمیٹی کے اجلاس ہوں گے۔

 قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

 دستاویز کے مطابق بجٹ اسٹریٹیجی پیپر 22 اپریل تک وفاقی کابینہ سے منظور کروانے کی تجویز دی گئی، بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 22 مارچ سے 5 اپریل کے دوران منعقد کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *