این اے 122: لطیف کھوسہ نے سعد رفیق کو شکست دے دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
این اے 122: لطیف کھوسہ نے سعد رفیق کو شکست دے دی

لاہور کے حلقے این اے 122 میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کو شکست ہو گئی۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ کامیاب ہو گئے۔

لطیف کھوسہ نے 1 لاکھ 17 ہزار 109ووٹ لیے جبکہ خواجہ سعد رفیق 77ہزار 709 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں سعد رفیق نے سردار لطیف کھوسہ کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر تسلیم خم، اللّٰہ کریم آنے والی پارلیمان کو متحد ہو کر قومی بحرانوں پر قابو پانے کی توفیق و تقویت عطا فرمائے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *