این اے 53: چوہدری نثار کو شکست، (ن) لیگ کے قمر الاسلام کامیاب

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
این اے 53: چوہدری نثار کو شکست، (ن) لیگ کے قمر الاسلام کامیاب

عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 سے چوہدری نثار شکست کھاگئے۔

عام انتخابات 2024 کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 سے (ن) لیگ کے قمر الاسلام کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار تیسرے نمبر پر رہے۔

این اے 53 راولپنڈی 2 سے تمام 329 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں جس کےمطابق (ن) لیگ کے قمر الاسلام نے 72006 ووٹ لیے اور ان کے حریف آزاد امیدوار اجمل صابر 58476 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار 44072 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *