روسی صدارتی الیکشن: پیوٹن کے بڑے حریف کے کاغذات نامزدگی مسترد اگلے ماہ انتخابات

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
روسی صدارتی الیکشن: پیوٹن کے بڑے حریف کے کاغذات نامزدگی مسترد اگلے ماہ انتخابات

روسی صدارتی الیکشن: پیوٹن کے بڑے حریف کے کاغذات نامزدگی مسترد ،اگلے ماہ …

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )روسی الیکشن کمیشن نے آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر پیوٹن کے حریف بورس نیدیڑدین ( Boris Nadezhdin) کے کاغذات نامزدگی مستردکردیے۔جیو نیوز کے مطابق روس میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات ہونا ہیں جن میں جنگ مخالف بورس نیدیڑدین روسی صدر پیوٹن کے مضبوط حریف سمجھے جارہے تھے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ بورس نیدیڑدین کے کاغذات نامزدگی میں غلطیاں پائی گئیں،خیال رہے کہ بورس نیدیڑدین پیوٹن کی جنگی پالیسیوں کے سخت ناقد رہے ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی کی تھی تاہم وہ مسترد کردی گئی،بورس نیدیڑدین کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کو روسی سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، لاکھوں لوگ ہیں جو مجھے ووٹ کرنا چاہتے ہیں، سروے کے مطابق میں پیوٹن کے بعد دوسرے نمبر پر ہوں،یاد رہے کہ روس کے صدارتی انتخابات 15 سے 17 مارچ تک ہونا طے ہیں جبکہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کاآخری فیصلہ ہفتے کو آنا ہے تاہم الیکشن کمیشن کے مطابق یہ بات واضح ہے کہ بیلٹ پر صرف چار امیدوار ہوں گے،گزشتہ ماہ بی بی سی سے بات کرتے ہو
ئے بورس نیدیڑدین نے وعدہ کیا تھا کہ صدر منتخب ہونے کے بعد ان کا پہلا کام یوکرین جنگ کا خاتمہ ہوگا اور اس کے بعد روس کے مغربی دنیا سے تعلقات بحال ہوں گے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *