این اے 47 کا نتیجہ شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
این اے 47 کا نتیجہ شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

شعیب شاہین نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ آج میں نے اور علی بخاری نے درخواست دائر کردی ہے، رجسٹرار آفس سے ہم نے آج ہی سماعت مقرر کرنےکی استدعا کی ہے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ ہماری درخواست ہے چیف جسٹس سے کہ کیس کو فوری سنا جائے، پورے اسلام آباد کو پتا ہے میرا حلقہ این اے 47 ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فارم 47 موجود ہے، ریٹرننگ آفیسرز پر پریشر ڈالا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ این اے 47 اسلام آباد 2 کی نشست کے تمام 387 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

یہاں سے آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین 86396 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *