لڑکے سے بات کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی لڑکی کو والد اور چچا نے دریا میں پھینک دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
لڑکے سے بات کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی لڑکی کو والد اور چچا نے دریا میں پھینک دیا

لڑکے سے بات کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی لڑکی کو والد اور چچا نے دریا میں پھینک …

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں لڑکے سے بات کرنے پر باپ اور چچا نے کم عمر لڑکی کو دریا میں پھینک دیا، 15 سالہ نویں جماعت کی طالبہ کو  پہلے گلہ دبا کر مارنے کی کوشش کی اور پھر اسے دریائے جمنا میں پھینک دیاگیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کی چیخ و پکار پر علاقہ مکین جمع ہوئے اور انہوں نے لڑکی کوبچاتے ہوئے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی خوش قسمتی سے بچ گئی جسے طبی امداد دینے کے بعد چائلڈ ویلفیئر کمیٹی میں رکھا گیا ہے، بچی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے باپ نے اسے لڑکے سے بات کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا اور وہ یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم شادی کرنا چاہتے ہیں جس کی میں نے مخالفت کی۔

پولیس کے مطابق بچی کے بیان کے بعد باپ اور چچا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *