ہنگری کی صدر کاتالین نوواک نے استعفیٰ دے دیا
بڈاپسٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہنگری کی صدر کاتالین نوواک نے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق ہنگری کی صدر کی طرف سے اعلان اس وقت کیا گیا جب انہوں نے بچوں کے جنسی استحصال کے مقدمے میں سزا یافتہ شخص کو معاف کردیااور ان پر عوامی دباؤ آنے لگا۔استعفیٰ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی ہے یہ میرا بطور صدر عوام سے آخری خطا ب ہے ۔









