اے بی ڈی ویلیئرز نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سے معافی مانگ لی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اے بی ڈی ویلیئرز نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سے معافی مانگ لی

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر مسٹر 360 اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے معافی مانگ لی۔ 

ویرات کوہلی کی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں عدم دستیابی معمہ بن گئی تھی۔ اس حوالے سے اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا تھا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرا بچہ ہونے والا ہے۔ اسلئے کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز چھوڑ دیئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میرا ویرات کوہلی کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے، فیملی زیادہ لوگوں کی ترجیح ہوتی ہے جو اچھی چیز ہے۔

تاہم اب انہوں نے نجی معلومات لیک کرنے پر انوشکا شرما اور ویرات کوہلی سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے جو معلومات دی تھیں وہ  درست نہیں ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *