نواز شریف این اے 15 مانسہرہ پر اپنی شکست تسلیم کریں: مفتی کفایت اللہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
نواز شریف این اے 15 مانسہرہ  پر اپنی شکست تسلیم کریں: مفتی کفایت اللہ

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 15 مانسہرہ پر اپنی شکست تسلیم کریں۔

مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ این اے 15 مانسہرہ میں کہیں سے دھاندلی کی شکایت نہیں ملی، وہ خود بھی امیدوار تھے اور سارے حلقے میں ان کے ایجنٹ موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 15سے وہ خود اور نوازشریف ہارگئے ہیں، نوازشریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے این اے 15 پر اپنی شکست تسلیم کریں۔

مفتی کفایت اللہ نے مزید کہا کہ نوازشریف جس بنیاد پر عدالت جارہے ہیں وہ بہت کمزور ہے، نوازشریف کو چاہیے کہ وہ شہزادہ گشتاسپ کو جیت کی مبارکباد دیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *