شادی کی پہلی سالگرہ پر شاداب خان کی اہلیہ کیساتھ روضہ رسولﷺ پر حاضری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شادی کی پہلی سالگرہ پر شاداب خان کی اہلیہ کیساتھ روضہ رسولﷺ پر حاضری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے نام خوبصورت پیغام بھی لکھا۔

شاداب خان نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر شادی کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنی اہلیہ کے نام پیغام لکھا کہ شادی کے پہلے سال کے دوران میری زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے تاہم آپ میرے ساتھ کھڑی رہیں، ہم ایک ساتھ روئے، ایک ساتھ ہنسے ہیں اور کئی لمحات کو یادگار بنایا۔

انہوں نے اپنی اہلیہ سے جیون ساتھی بننے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شادی کے دوسرے سال کی شروعات ایک ساتھ عمرہ ادا کرتے ہوئے کررہے ہیں، اور ساتھ ہی انہوں نے اللہ سے ہمیں ہمیشہ خوش و خرم اور صحت مند زندگی گزارنے کی دعا بھی کی۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے 24 جنوری 2023 کو قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے سادگی سے نکاح کیا تھا۔

ان کے نکاح کی تقریب نجی رکھی گئی، اس کے علاوہ کرکٹر کی اہلیہ سے متعلق بھی تمام معلومات کو نجی رکھا گیا تھا تاہم شاداب خان نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی ایک تصویرشیئر کرکے اس خبر سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *