صدر مملکت عارف علوی سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے آگاہ کیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
صدر مملکت عارف علوی سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے آگاہ کیا

صدر مملکت عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور عمیر نیازی نے ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کی۔

ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔

ترجمان نے بتایاکہ وفد نے صدرمملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بےضابطگیوں کے بارے میں پارٹی مؤقف سے آگاہ کیا۔

پی ٹی آئی وفد کا مؤقف تھاکہ مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں، پارٹی کو دبانے،انتخابی نشان چھیننے اورگرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی۔

وفد نے کہا کہ زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *