ٹرافی کی رونمائی کل لاہور میں کی جائے گی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ٹرافی کی رونمائی کل لاہور میں کی جائے گی

لاہورمیں پی ایس ایل کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں، ٹرافی کی رونمائی کل ریس کورس گراؤنڈ میں ہوگی، ٹیموں کی آمد اوران پریکٹس شیڈول بھی ترتیب دے دیاگیا۔

پی ایس ایل کا میلہ سترہ فروری سے سج رہاہے، قذافی اسٹیڈیم نے افتتاحی تقریب سمیت 9 میچز کی میزبانی کرنی ہے۔

سیکیورٹی کےپیش نظر اسٹیڈیم کے داخلی اور خارجی راستے اور نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں موجود تمام ریسٹورٹنس بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

ریس کورس پولو گراونڈ میں ٹرافی کی رونمائی کے انتظامات کیے گئے ہیں، جس میں ٹیموں کے کپتان بھی شریک ہوں گے۔لاہور قلندرز کی ٹیم پہلےسے ہی لاہورمیں موجود ہے۔

اسلام آباد یونائیٹیڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹربھی منگل کو پہنچ جائیں گی۔ منگل سے ہی ٹیموں کی پریکٹس قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے میں ہو سکے گی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *