سیکیورٹی فورسز کی مردان میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سیکیورٹی فورسز کی مردان میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے مردان میں کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں 12 فروری کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *