’چوہوں پر نظررکھناہماری ڈیوٹی نہیں‘ ہسپتال میں مریض کوچوہے کے کاٹنے پر ڈاکٹروں کی معطلی طبی عملہ سراپا احتجاج

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
’چوہوں پر نظررکھناہماری ڈیوٹی نہیں‘ ہسپتال میں مریض کوچوہے کے کاٹنے پر ڈاکٹروں کی معطلی طبی عملہ سراپا احتجاج

’چوہوں پر نظررکھناہماری ڈیوٹی نہیں‘ ہسپتال میں مریض کوچوہے کے کاٹنے پر …

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ’’چوہوں پر نظر رکھنا ہماری ڈیوٹی کا حصہ نہیں ہے۔‘‘ بھارت کے ایک ہسپتال میں مریض کو چوہوں کے کاٹنے پر ڈاکٹروں کی معطلی کے خلاف ریاست تلنگانہ کا طبی عملہ سراپا احتجاج بن گیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ حیدر آباد کے کامریڈی گورنمنٹ ہسپتال میں پیش آیا جہاں ایک مریض کو چوہوں نے کاٹ کر زخمی کر دیا۔
اس واقعے پر انتظامیہ کی طرف سے ہسپتال کے دو ڈاکٹرز اور ایک نرس کو معطل کر دیا گیا، جس کے خلاف ریاست بھر کے ڈاکٹرز اور نرسز نے گزشتہ روز احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں چوہوں کی نگرانی کرنا ڈاکٹرز اور نرسز کی ڈیوٹی کا حصہ نہیں ہے، چنانچہ اس طرح کے واقعات پر انہیں معطل کرنا مضحکہ خیز عمل ہے۔
رپورٹ کے مطابق چوہوں نے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ایک مریض کی انگلیاں اور انگوٹھے کاٹ کر بری طرح زخمی کر دیئے تھے۔جس کی انکوائری میں معطل ہونے والے ڈاکٹروں اور نرس کی غفلت کا انکشاف ہوا ، جس پر انکوائری کمیٹی نے ان کی معطلی کی سفارش کی تھی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *