بلاول بھٹو کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بلاول بھٹو کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ترجمان نے کہا ہے کہ زرداری کا فرزند اپنی خاندانی اور موروثی سیاست زندہ رکھنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پرزوں نے عوام کو دھوکا دینے کےلیے نئے ناٹک کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری کے فرزند کی سوچ جمہوری ہوتی تو جاتی امرا والوں سے مک مکا نہ کرتا۔ عوامی مینڈیٹ تسلیم کرنے سے متعلق زرداری کے فرزند کی جماعت سیاہ تاریخ کی حامل ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ زرداری کا فرزند اپنی خاندانی اور موروثی سیاست زندہ رکھنے کی کوششیں کر رہا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک ہی سکّے کے دو رُخ ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ معیشت کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت سازی یا حزبِ اختلاف کے معاملے میں پی ٹی آئی ہی اکثریتی مینڈیٹ کی حامل ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *