بگ باس 14 کی جوڑی پاویترا پونیا اور اعجاز خان کی دوبرس کے بعد علیحدگی ،پاویترا …
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ پاویترا پونیا نے اپنے منگیتر اعجاز خان سے تمام تعلقات ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز کی ایک میعاد ہوتی ہے، کچھ بھی مستقل بنیاد پر نہیں ہوتا۔جنگ کے مطابق پاویتراکا کہنا ہے کہ رشتوں کی بھی شیلف لائف ہوسکتی ہے اور ہمارا رشتہ بھی یہیں تک تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث اعجاز اور میں نے چند ماہ قبل علیحدگی اختیار کی تھی،انہوں نے منگیتر و اداکار اعجاز خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ ان کے لئے نیک خواہشات رکھتی ہوں اور ان کی بہت عزت کرتی ہوں،دوسری جانب اعجاز خان نے بھی اس خبر پر رد عمل ظاہر کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاویترا کو وہ محبت اور کامیابی ملے گی جس کی وہ حقدار ہیں، وہ ہمیشہ میری دعاو¿ں میں رہیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند ماہ قبل علیحدگی کے باوجود بھی دونوں ایک ساتھ ایک ہی اپارٹمنٹ میں رہتے تھے تاہم اب گزشتہ ماہ اعجاز نے اپارٹمنٹ چھوڑ دیا ہے،واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 14 کی یہ فنکار جوڑی گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں تھے۔









