بھارتی گلوکار کی کانسرٹ میں مداح سے بدتمیزی مائیک مارا فون چھین کر پھینک دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
 بھارتی گلوکار کی کانسرٹ میں مداح سے بدتمیزی مائیک مارا فون چھین کر پھینک دیا

 بھارتی گلوکار کی کانسرٹ میں مداح سے بدتمیزی، مائیک مارا، فون چھین کر پھینک …

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی گلوکار اور میزبان آدتیہ نارائن نے دوران کانسرٹ مداح کے ہاتھ پر مائیک مارا ساتھ ہی اس کا فون چھین کر پھینک دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مداح کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر بھلائی میں قائم کالج میں آدتیہ نارائن کے کانسرٹ کے دوران پیش آیا،کانسرٹ کے دوران آدتیہ بالی وڈ کے گانے گا رہے تھے اسی دوران اچانک انہیں غصہ آیا اور انہوں نے کانسرٹ میں آئے مداح کے ہاتھ پر مائیک مار دیا یہی نہیں آدتیہ نے مداح کا موبائل بھی چھین کر دور پھینک دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق موبائل فون پھینکنے کے بعد آدتیہ نے اپنی پرفارمنس جاری رکھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل رہی،گلوکار کی جانب سے مداح کے ساتھ بدسلوکی کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی تاہم گلوکار کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *