فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ہو گئی، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 10 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے فی تولہ کم ہو گئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار ایک روپے کی کمی سے نئی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار 727 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دریں اثنا ملک میں گزشتہ ہفتوں کے برعکس چاندی کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی۔ بدھ کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کم ہونے سے نئی قیمت 2 ہزار 580 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 17 روپے 15 پیسے کم ہونے سے 2 ہزار 211 روپے 93 پیسے ہو گئی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *