6 آزاد ارکان پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
6 آزاد ارکان پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل

پنجاب اسمبلی کے مزید 6 نومنتخب آزاد ارکان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے 6 نو منتخب آزاد ارکان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پی پی 132 ننکانہ سے کامیاب سلطان باجوہ، پی پی 225 لودھراں سے کامیاب شازیہ ترین، پی پی 289 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی 288 ڈیرہ غازی خان سےحنیف پتافی، پی پی 94 چنیوٹ سے تیمور لالی اور پی پی 283 لیہ سے علی اصغر گورمانی ن لیگ میں شامل ہوئے۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کا ن لیگ میں شامل ہونے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

دوسری جانب نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے ن لیگ کے قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *