خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

سابق صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس زیر سماعت ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

مراسلے میں علی امین گنڈا پور کو 28 فروری کو گرفتار کرکے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف درخواست وکیل راجہ ذوالقرنین کی جانب سے 2021 کے الیکشن کے دوران دائر کی تھی۔

علی امین گنڈا پور پر انتخابی مہم کے دوران وادی جہلم میں پتھراؤ اور ان کے گارڈز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آئے ہیں، علی امین گنڈاپور کی نامزدگی پر اسد قیصر، مشتاق غنی، عاطف خان اور شہرام ترکئی ناخوش ہیں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *