پاکستانی لڑکی کو بیاہ کر انگلینڈ لانے والے سسرالیوں کا خوفناک تشدد، زہر پلا …
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی لڑکی کو بیاہ کر برطانیہ لانے والے سسرالیوں نے خوفناک تشدد کرتے ہوئے زہر بھی پلا دیا، عدالت نے ظالم شوہر، دیور، نند اور ساس و سسر کو بھی سزا سنا دی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق عنبرین شیخ نامی پاکستانی لڑکی کو اصغر شیخ بیاہ کر انگلینڈ لے آیا مگر کچھ عرصہ گزرنے کے بعد ہی تشدد شروع کر دیا، حتی کہ معاملہ یہاں تک جا پہنچا کہ عنبرین کو زہر پلا دیا گیا جس سے اس کا دماغ اتنا متاثر ہوا کہ وہ خود کھانا تک کھانے سے معذور ہے اور اسے ٹیوب کے ذریعے کھانا دیا جاتا ہے۔
لیڈز کراؤن کورٹ کے جج کا دوران سماعت کہنا تھا کہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ عنبرین کیساتھ گھر میں تشدد و ذہنی زیادتی کا سلسلہ کب سے جاری تھا، عدالت نے شوہر اصغر، اس کے والد، والدہ کو بھی سزا سنائی جبکہ اصغر کی بہن اور بھائی کو بھی انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے پر سزا سنائی گئی۔









