ویرات کوہلی سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ویرات کوہلی سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی روہت شرما کریں گی لیکن اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی میگا ایونٹ میں شرکت پر سوال اٹھ گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے میگا ایونٹ میں ویرات کوہلی کی شرکت کے بارے میں بات کرے سے گریز کیا ہے۔ جے شاہ کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑیوں کو ذاتی وجوہات کی بنا پر چھٹیوں کی ضرورت ہوتی ہے تو ان کا ساتھ دینا ضروری ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے ویرات کوہلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی 15 سال میں ذاتی وجوہات پر چھٹی مانگ رہا ہے تو یہ مانگنا اس کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اس قسم کے کھلاڑی نہیں ہیں کہ وہ بغیر کسی وجہ کے چھٹی مانگیں، ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر اعتماد کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف جاری 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے چھٹیاں مانگ کر نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *