این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی شکست کے خلاف درخواست مسترد

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی شکست کے خلاف درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی مانسہرہ میں کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کردی۔

این اے 15 مانسہرہ سے متعلق نواز شریف کی انتخابی عذرداری درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اس موقع پر نواز شریف کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے جبکہ این اے 15 مانسہرہ کے ریٹرننگ افسر نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی۔

ریٹرننگ افسر کے جواب کے مطابق حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔ بعدازاں نواز شریف کے وکیل تاخیر سے پیش ہوئے اور درخواست مسترد نہ کرنے کی استدعا کی۔

الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے وکیل کو دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب کامیاب ہوئے تھے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *